Categories: عالم اسلام

امریکی صدر اوباما نے قندوز کے اسپتال پر ہونیوالے فضائی حملے پر معافی مانگ لی

امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان کے شہر قندوز کے اسپتال پر ہونے والے فضائی حملے پر معافی مانگ لی۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر باراک اوباما نے قندوز کے اسپتال پر امریکی فضائی حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز سے معافی مانگ لی ہے۔ امریکی صدر نے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے سربراہ جواین لیو کو فون کیا اور ان سے فضائی بمباری میں اسپتال کے عملے اور مریضوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی جامع اور شفاف تحقیقات کا یقین دلایا۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر ایسی اصلاحات کا بھی نفاذ کیا جائے گا جس سے آئندہ اس قسم کے واقعات سے بچا جاسکے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق باراک اوباما نے افغان ہم منصب اشرف غنی کو بھی فون کیا اور ان سے قندوز واقعے میں معصوم افراد کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے ایک اسپتال میں امریکی طیاروں نے آدھے گھنٹے تک بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اسپتال کے طبی عملے کے 12 ارکان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 3 بچے بھی شامل تھے۔
بین الاقوامی طبی ادارے ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز(ایم ایس ایف) کے ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے قندوز میں حملے سے قبل امریکی اوراتحادی فوجوں کو مطلع کردیا تھا کہ یہاں ایک عالمی اسپتال بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود امریکی طیاروں نے نہ صرف اسپتال پر بمباری کی بلکہ 30 منٹ تک اسپتال پر بم برساتے رہے جب کہ امریکی فوج کا مؤقف تھا کہ یہ حملہ غلطی سے کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ایم ایس ایف نے اپنے عملے کو واپس بلاتے ہوئے آزدانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
قندوز میں اسپتال پر کی جانی والی امریکی بمباری کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مندوب نے المناک، ناقابل معافی اور ممکنہ طور پر مجرمانہ فعل قرار دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago