Categories: عالم اسلام

امریکی اتحاد کا روس سے شام میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ

ترکی اور امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حزب اختلاف پر اپنے فضائی حملے روک دے اور اس کے بجائے دولت اسلامیہ عراق وشام(داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف لڑائی پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔
ترکی ،امریکا ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی اور ؛خلیجی عرب اتحادیوں کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں روس کے شام میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس سے تنازعے کی شدت میں اضافہ ہوگا اور انتہاپسندی کو فروغ ملے گا۔
بیان کے مطابق:”ہم شام میں روس کی فوجی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔خاص طور پر روسی فضائیہ کے حماہ ،حمص اورادلب میں گذشتہ بدھ سے جاری حملوں پر تشویش ہے کیونکہ ان میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور داعش کو ہدف نہیں بنایا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ہم روسی فیڈریشن سے شامی حزب اختلاف اور شہریوں پر فوری طور پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں”۔یہ بیان جرمن وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

پوتین کی پیرس آمد
درایں اثناء روسی صدر ولادی میر پوتین اپنے فرانسیسی ہم منصب فرانسواولاند سے شامی بحران کے حوالے سے بات چیت کے لیے پیرس پہنچے ہیں۔دونوں لیڈر یوکرین میں جاری بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
ولادی میر پوتین نے جمعرات کو شام میں روسی طیاروں کے فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی خبر کو ایک ”اطلاعاتی حملہ” قرار دیا تھا۔روسی جنگی طیاروں نے جمعرات کی شب تین صوبوں ادلب ،حماہ اور حلب میں مبینہ طور پر داعش کے ٹھکانوں پر اٹھارہ فضائی حملے کیے ہیں مگر امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ان تین صوبوں میں داعش کے بہت کم جنگجو موجود ہیں اور ان کے بجائے اعتدال پسند حزب اختلاف کے باغی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق صوبہ الرقہ میں جمعہ کے روز روسی طیاروں کے نئے فضائی حملے میں داعش کے بارہ جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔اس صوبے پر داعش کا گذشتہ سال سے کنٹرول ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago