ماہ صیام کی آمد، چین کے یغور مسلمانوں کی مشکلات میں اضافہ

چین میں حکومت کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزے رکھنے پر پابندیوں کے باعث مسلمان اقلیت کو ہر سال عبادت کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ مشکلات مسلم اکثریتی صوبہ سنکیانگ کے یغور نسل کے مسلمانوں کو درپیش آتی جن پر حکومت روزہ رکھنے سے منع کرنے کے لیے طرح طرح کی پابندیاں عاید کرتی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس سال بھی ماہ صیام کی آمد سے قبل ہی شورش زدہ صوبہ سنکیانگ میں مسلمانوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی مسلمان آبادی کو روزہ ترک کرنے پر دبائو ڈالا جا رہا ہے تاہم دوسری طرف راسخ العقیدہ اور باعمل مسلمان روزہ جیسی اہم عبادت کو جاری رکھنے پر مصر بھی دکھائی دیتے ہیں۔
پچھلے چند ہفتوں سے چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور حکومتی ویب سائیٹس پر سنکیانگ کے مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی گئی۔ سرکاری سطح پر حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، ملازم پیشہ افراد، طلباء اور اساتذہ کو سختی کے ساتھ روزے کی ممانعت کا حکم دیا گیا۔
حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ کازکستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں ماہ صیام کے دوران ہوٹل بند نہیں کیے جائیں گے اور حسب معمول ہوٹلوں میں کام جاری رہنا چاہیے۔
اسی نوعیت کے احکامات کئی دوسرے ریاستی اداروں کی جانب سے بھی جاری کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ مارا البیشی صوبے کے پارٹی عہدیداروں نے مقامی مسلمان آبادی سے تحریری اور زبانی یہ عہد لیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے دوران کسی قسم کی عبادت میں مشغول نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب یغور نسل کے جلاوطنی کی زندگی گذارنے والے مسلمانوں اور انسانی حقوق کے مندوبین کا کہنا ہے کہ شنکیانگ میں حکومت کی جانب سے عاید پابندیوں سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مشتعل ہو رہے ہیں اور شورش میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
یغور انٹرنیشنل کانگریس کے ترجمان ڈیلشٹ راشٹ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک آتے ہی چین کی سرکاری میشنری مسلمانوں کی مانیٹرنگ میں مصروف ہوجاتی ہے۔ مسلمانوں کو مزاحمت پر مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ چین کے مسلمان باقی دنیا کے مسلمانوں کی طرح ماہ صیام کو عبادت سے بھرپور مہینے کےطور پر گذارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت ان کی راہ میں حائل ہو کر انہیں عبادت کے حق سے محروم کررہی ہے۔
خیال رہے کہ سنکیانگ میں مسلمان آبادی پر چینی حکومت کی پابندیوں کی شکایات اکثر سنائی دیتی رہتی ہیں لیکن ان کے ازالے کے عالم اسلام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago