شام میں جاری لڑائی کے دوران دارالحکومت دمشق کے ایک مضافاتی علاقے جوبر کالونی میں انقلابیوں کے ساتھ لڑائی میں صدر بشار الاسد کےایک اہم کمانڈر عبدالزین صقر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ زین صقر کو چند ماہ قبل دمشق میں الزبلطانی کے مقام پر صدر بشارلاسد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا اور اس کی صدر اسد کے ساتھ بنی تصویر میڈیا میں بھی شائع ہوئی تھی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عبدالزین صقر سوموار کے روز دمشق کے قریب جوبر کالونی میں انقلابیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔
ایرانی حکام کی جانب سے ری پبلیکن گارٖڈز میں شامل فرسٹ سارجنٹ کے عہدے کے اہلکار اور صدر اسد کے وفادار ساتھی کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عبدالزین صقر کو بشارالاسد کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے۔ اسے رواں سال کے آغاز میں الزبلطانی کالونی میں صدر بشارالاسد کے ہمراہ دیکھا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…
قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…