Categories: عالم اسلام

انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ

انڈونشیا سے سنگاپور جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابیا سے سنگاپور جانے کے لئے نجی کمپنی ایئر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 نے اڑان بھری اور ٹیک آف کے 42 منٹ بعد پرواز کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کنڑول ٹاور سے اچانک منقطع ہو گیا۔ طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 161 مسافر سوار ہیں۔ طیارے میں موجود 149 افراد کا تعلق انڈونیشیا، 3 کا کورین، ایک کا برطانیہ اور ایک کا تعلق سنگاپور سے ہے۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا پتہ لگانے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم طیارے میں موجود افراد سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ لاپتہ ہونے کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور صورت حال کے حوالے سے امریکی صدر بارک اوباما کو بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں ملائشیا کا طیارہ لاپتہ ہوا تھا جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ ملائشیا کے ہی ایک اور طیارے کو یوکرین میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں 150 سے زائد مسافر موجود تھے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ طیارے کو یوکرین کے باغیوں نے تباہ کیا یا پھر امریکا کے اتحادیوں نے اسے میزائل مار کر گرایا۔

ایکسپریس نیوز 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago