Categories: مشرق وسطی

کوبانی میں شدید لڑائی، چار خودکش حملے، 25 افراد ہلاک

ترکی کی سرحد کے ساتھ شامی قصبے کوبانی میں پھر سے شدید لڑائی شروع ہو گئی ہے جہاں پر کرد سکیورٹی فورسز سے ستمبر سے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔

دولتِ اسلامیہ نے کم از کم چار خودکش حملے کیے جس میں اطلاعات کے مطابق کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پہلا حملہ سنیچر کی صبح ترکی کی سرحد پر آر پار جانے کے راستے کے قریب ہوا۔ یہ علاقے میں تازہ لڑائی کے چھڑ جانے کا پہلا واقعہ ہے۔ کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار ترکی جانب سے آیا لیکن ترک حکام اس کی تردید کرتے ہیں۔
خودکش حملے کے بعد وہاں اور قصبے کے جنوب مغربی علاقے میں کرد سکیورٹی فورسز اور دولتِ اسلامیہ کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ تین مزید خودکش حملے کیے گئے، ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اْڑایا جبکہ دو خودکش حملے گاڑیوں کے ذریعے کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق لڑائی میں جیسے ہی تیزے آئی دولتِ اسلامیہ جنگجوؤں کی مدد کے لیے ٹینک بھی لائے آئے گئے۔ دریں اثنا امریکہ نے کوبانی کے مشرقی علاقے میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر دو فضائی حملے کیے۔
دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ دو مہینوں سے جاری لڑائی کے دوران کوبانی کے بعض حصوں اور اس کے ارد گرد درجنوں دیہات پر کنٹرول حاصل کیا ہے لیکن اسے مقامی کرد فورسز کی جانب سے شدید مقابلے کا سامنا ہے۔ ان کرد فورسز کو معمولی تعداد میں شامی عربوں اور عراقی کردوں کی مدد بھی حاصل ہے جبکہ امریکہ بھی فضائی حملوں کے ذریعے ان کی مدد کر رہا ہے۔
کوبانی میں لڑائی کے دوران سینکڑوں افراد ہلاک اور تقریباً دو لاکھ سے زائد افراد ترکی میں پناہ گزین ہونے پر مجبور ہوئے۔
امریکی کی سربراہی میں اتحادی فورسز کی فضائیہ کرد فورسز کی مدد کرتی ہے جو کوبانی میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
ترکی نے عراق سے تعلق رکھنے والے بعض کرد جنگجوؤں کو ترک علاقے سے گزر کر کوبانی میں کرد سکیورٹی فورسز کی مدد کرنے کے لیے جانے کی اجازت دی ہے۔
خیال رہے کہ شام و عراق کے وسیع علاقے پر دولت اسلامیہ کا کنٹرول ہے۔

بی بی سی اردو

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 days ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

2 weeks ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 month ago