غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکیوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ کے داخلی راستے پر ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 2 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب طالبان نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل افغانستان کی خاتون رکن پارلیمنٹ شکریہ بارکزئی پر بھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں انہیں معمولی زخم آئے تھے۔
ایکسپریس نیوز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید