Categories: پاکستان

برطانوی سرجن تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بن گیا

برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن اور کیمرج میں سرجن کی خدمات انجام دینے والا ایک ڈاکٹر دولت اسلامی”داعش” میں شمولیت میں ناکامی کے بعد پاکستان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان “ٹی ٹی پی” میں شامل ہو گیا ہے جہاں اسے تنظیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار “ڈیلی میل” کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں طالبان میں شامل ہونے والے سرجن ڈاکٹر مرزا طارق علی کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ساتھ برطانوی اور دوسرے غیر ملکی مسلمانوں کو طالبان اور داعش میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر طارق علی کو سنہ 2013ء میں لندن میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک راہ گیر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر حراست میں بھی لیا گیا۔ عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ برطانوی حکومت نے فرار کے خدشے کے پیش نظر اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود برطانوی پولیس اور عدلیہ کو چکمہ دے کر بیرون ملک فرار میں کامیاب ہو گیا۔
ویڈیو فوٹیج میں وہ دعوی کرتا دکھائی دیتا ہے “کہ وہ برطانیہ سے فرار کے بعد شام جانا چاہتا تھا جہاں اس کی اگلی منزل “داعش ” تھی تاہم اسے راستے میں کروشیا میں گرفتار کیا گیا۔ کروشیا سے رہائی کی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم اب وہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ شامل ہو چکا ہے اور تنظیم نے اسے ترجمان جیسا اہم ترین عہدہ بھی سونپا ہے۔
خیال رہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف مسلح‌ بغاوت کے بعد برطانیہ سمیت کئی دوسرے مغربی ملکوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں نے شام کا رُخ کیا۔ بیرون ملک سے آئے عسکریت پسندوں کی اکثریت دولت اسلامی”داعش” میں شامل ہوتی جا رہی ہے، ان میں برطانیہ کے سیکڑوں افراد بھی شامل ہیں۔ برطانوی حکومت نے اپنے ملک سے گئے عسکریت پسندوں کا تعاقب شروع کیا ہے اور وطن واپسی روکنے کے لیے تمام شدت پسندوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 days ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

2 weeks ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 month ago