مصر نے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ ماہ دو حملوں میں تینتیس سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔مصری فورسز تب سے غزہ کی پٹی کے ساتھ پانچ سو میٹر گہرا بفر زون قائم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہیں۔سرحدی علاقے میں آنے والے مکانوں اور درختوں کو مسمار کیا جارہا ہے اور سرحدی علاقے سے غزہ کی جانب جانے والی سرنگوں کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔ان سرنگوں کو غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی مزاحمت کار اسلحے اور اشیاء کی نقل و حمل کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے سوموار کو اطلاع دی ہے کہ ”رفح کے ساتھ سرحد پر بفرزون کو ایک کلومیٹر تک چوڑا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ اقدام وہاں آٹھ سو سے ایک ہزار میٹر طویل سرنگوں کی دریافت کے بعد کیا گیا ہے”۔
سیناء کے مکین مصری حکومت کی جانب سے سرحدی علاقے میں بفرزون کے قیام اور زیرزمین سرنگوں کو مسمار کرنے کے اقدام کی مخالفت کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی روزمرہ گذربسر کا دارومدار ان زیرزمین سرنگوں سے حاصل ہونے والی آمدن پر ہے جبکہ مصری حکام انھیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ خیال کرتے ہیں اور باقاعدگی سے انھیں مسمار کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع سیناء میں انصار بیت المقدس اور دوسرے جنگجو گروپ 3 جولائی 2013ء کو مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی برطرفی کے بعد سے سکیورٹی فورسز پر حملے کررہے ہیں۔ان حملوں میں بیسیوں فوجی اور پولیس اہلکار مارے جاچکے ہیں۔
انصار بیت المقدس نے عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ساتھ الحاق کررکھا ہے۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ مرسی نواز مظاہرین کے خلاف فوج اور پولیس کے کریک ڈاؤن کے ردعمل میں یہ حملے کررہی ہے۔مصری سکیورٹی فورسز انصار بیت المقدس اور دوسرے جنگجو گروپ کے خلاف گذشتہ مہینوں سے ایک بڑی کارروائی کررہی ہیں لیکن ابھی تک وہ ان جنگجو گروپوں کا مکمل قلع قمع کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…