Categories: مشرق وسطی

یورپی یونین نے خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کردی

یورپی یونین کی خارجہ امور کی نئی خاتون سربراہ فیدیریکا موگیرینی نے ہفتے کے روز غزہ کے دورے کے دوران خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ گزشتہ روز ہی شمالی اسرائیل میں پولیس نے ایک عرب نوجوان کو گولی مار دی۔

حال ہی میں اپنا عہدہ سنبھالنے والی فیدیریکا موگیرینی جمعے کو اپنے پہلے دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچی تھیں، انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی ایک خود مختار ریاست جلد از جلد قائم ہونی چاہیے، اس لیے کہ دنیا غزہ پٹی کے علاقے میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کسی نئی جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، اسی دوران ہفتے کے روز شمالی اسرائیل میں پولیس نے ایک ایسے عرب نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جس نے مبینہ طور پر ایک مقامی پولیس افسر پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق یہ واقعہ الناصرہ کے نواح میں واقع ایک گاؤں کفر کانا میں پیش آیا، اس عرب نوجوان کی ہلاکت کے فوری بعد وہاں بدامنی پھیل گئی اور مشتعل نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹائروں کو آگ لگا دی۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago