میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بغداد کے ضلع عمل میں 2 بم دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں کے نیتجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ رامادی میں خود کش حملہ آور نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 5 عراقی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے سے قبل چیک پوسٹ پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ شروع کر دی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ جنگجوؤں کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد مغربی اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملے انہیں شکست دینے کے لیے کافی نہیں اوراس کے لئے عراق کو اپنی فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی کارگردگی میں بہتری لانا ہوگی۔ دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے عراق میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر مزید 1500 امریکی فوجی عراق بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، یہ فوجی عراقی فوج کی داعش کے خلاف جنگ میں نہ صرف مدد کریں گے بلکہ ان کی تربیت بھی کریں گے۔
اردو ٹائمز
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید