گزشتہ روز ان کی میت تبلیغی مرکز میں لائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار اور ہونٹوں پر درود جاری تھا۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت و تبلیغ کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کے پوری دنیا میں لاکھوں شاگرد ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق صبح ان کی نماز جنازہ امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب یا مولانا زبیر الحسن پڑھائیں گے۔ تاہم ابھی طے نہیں پایا کہ جنازہ کون بزرگ پڑھائیں گے جب کہ تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا مولانا جمشید علی خاں کی وفات کے حوالے سے خصوصی بیان بھی متوقع ہے۔ مرحوم کو ان کی وصیت کے مطابق تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے احاطے میں دفنا یا جائے گا۔ مرحوم کا جنازہ 10 محرم الحرام دوپہر 2 بجے تبلیغی اجتماع پنڈال سندر روڈ پر ہوگا۔ جنازے میں لاکھوں افراد کے شریک ہونے کی اطلاع ہے۔ جنازے کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے اکابرین اور کارکنوںنے مولانا جمشید علی خاں کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مولانا جمشید علی خان کی اشاعت دین کیلئے خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، ان کا خلاء کسی صورت پورا نہیں ہوسکتا۔ ایک عالم دین کی موت پورے عالم کی موت ہے۔ مرحوم مولانا جمشید علی خاں مولانا اشرف علی تھانوی کے گھر کے خدمت گار اور مولانا حسین احمد مدنی کے شاگرد تھے۔ مرحوم 1964 سے رائے ونڈ مرکز میں مقیم تھے۔ ان کی ایک اولاد نرینہ مولانا عبیداللہ خورشید بھی رائے ونڈ مرکز میں مقیم ہیں۔ اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔
اردو ٹائمز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید