روس: مسلمانوں کے لیے خاص موبائل فون تیار

روس میں موبائل فون تیار کرنے والی ایک کمپنی نے صرف مسلمانوں کے لیے مخصوص ایک فون تیار کیا ہے جس میں قرآن مجید ،قبلہ نما اور نماز کی اذان کو پہلے ہی انسٹال کردیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اس موبائل کو ابتدائی طور پر صرف روسی مسلمانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مکمل قرآن مجید عربی متن اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔
یہ فون بی کیو موبائل کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس میں ایسا آلہ بھی لگایا گیا ہے جو صارف کی جگہ کے بارے میں بتائے گا اور وہ جس علاقے میں بھی موجود ہوگا وہاں سے اس کی کعبۃ اللہ (مکہ مکرمہ) کی جانب رُخ کے لیے رہ نمائی کرے گا۔
روسی مسلمانوں کی مرکزی روحانی انتظامیہ کے نمائندے تیمور امائیف نے سرکاری خبررساں ایجنسی تاس کو بتایا ہے کہ ”اس موبائل کی تیاری سے قبل ماہرین نے مسلم عقیدے کے پیروکاروں کی دلچسپیوں کا مطالعہ کیا تھا اور ان سے یہ پوچھا تھا کہ ان کی روزمرہ زندگی میں کس طرح کا آلہ مفید رہے گا”۔
انھوں نے بتایا کہ ”اس موبائل فون کا مینو بہت سادہ اور واضح ہے۔صارف چند ایک کلک کے بعد قرآن مجید کی سورتوں پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اپنی مطلوبہ سورہ کو کھول کر اس کی تلاوت کرسکتا ہے”۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago