مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصباح قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے مغرب میں حرستا قصبے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ چار افراد کو الخلیل کے جنوبی علاقے الخضر سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 25 سالہ مصعب ابراہیم نصار اور 20 سالہ محمود خلف زعول کو ان کےگھروں سے اٹھا لیا گیا۔ برک سلیمان کے مقام سے 34 سالہ سابق اسیر عثمان جمعہ صلاح کو گرفتار کیا گیا جبکہ الخلیل شہر میں العروب کیمپ سے نائف البدوی، طارق ابو شمعہ، ایک کم سن احمد یوسف ابو ناصیف ،مصعب ابو شخیدم اور دیر سامت کے مقام سے عزالدین الحروب کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید