Categories: پاکستان

محمد یوسف کے بھائی اور بھابھی بیٹے سمیت دائرہ اسلام میں داخل

سابق کرکٹر محمد یوسف کے بھائی اور بھابھی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد بیٹے سمیت اسلام قبول کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کے بھائی اور بھائی بچوں سمیت لاہور میں جامعہ اشرفیہ میں مفتی عبید کے سامنے کلمہ حق پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے جبکہ مفتی عبید نے انہیں کلمہ پڑھانے کے بعد سرٹیفکٹ بھی جاری کر دیا، نومسلم خاندان نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ اپنی تمام تر زندگی اسلام کے بتائے گئے طریقے کے مطابق گزاریں گے جب کہ جامعہ اشرفیہ کے مفتی شاہد عبید نے محمد یوسف کے بھائی بھولا کا اسلامی نام ” محمد جمیل”، بیوی کا نام ”عشرت” اور ان کے بیٹے کا اسلامی نام ” محمد ابو بکر” رکھ  دیا. واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کھلاڑی محمد یوسف کا تعلق عیسائی برادری سے تھا اور ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا لیکن اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے نہ صرف اپنا نام تبدیل کر دیا بلکہ اسلام کی تبلیغ کے لئے بھی اپنے آپ کو وقف کر دیا۔

اردو ٹائمز

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago