Categories: مشرق وسطی

غزہ جنگ کے بعد اسرائیلی حکومت میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مسلط کردہ جنگ کے تباہ کن نتائج اور اثرات اب صہیونی ریاست پر بھی صاف ظاہر ہونے لگے ہیں۔

جنگ کی حمایت اور مخالفت کے باعث پہلے ہی اسرائیلی حکومت میں دو آراء پائی جا رہی تھیں لیکن اب وزیر اقتصادیات نے کھلے لفظوں میں تسلیم کیا ہے کہ غزہ جنگ نے حکومت میں گہرے اختلافات کو جنم دیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اقتصادیات اور “جیوش ہوم” پارٹی کے چیئرمین “نفتالی بینیٹ” نے کہا کہ غزہ پر فوج کشی کے حوالے سے اسرائیلی حکومت کے اندر تصادم کی کیفیت ہے۔ جنگ کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے سے مسلسل الجھ رہے ہیں اور جنگ میں ہونے والی ناکامیوں کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ جنگ کے بارے میں اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع موشے یعلون کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آئی تھیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago