Categories: مشرق وسطی

شام : ہلاک ہونے والا دوسرا صحافی اسرائیلی شہریت رکھتا تھا

شام میں داعش کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دوسرے امریکی فری لانس صحافی سٹیون سوٹلوف کی والدہ شیریلی نے کہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کہ اس نے اپنے خوابوں کی تعبیر پالی۔ والدہ نے اس امر کا اظہار یہودی معبد میں کی جانے والی سوٹلوف کی یاد میں خصوصی عبادت کے موقع پر کیا ہے۔

اس خصوصی عبادت میں تقریبا ایک ہزار افراد شریک ہوئے جن میں رشتہ دار، دوست اور فلوریڈا کی اہم سیاسی شخصیات بھی شامل ہوئیں۔
سوٹلوف کی والدہ نے اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ” بہت سے لوگ پوری زندگی گذار دیتے ہیں لیکن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔
یاد رہے عراق اور شام کو ایک اسلامی ریاست بنانے کی دعویدار داعش نے منگل کے روز ایک ایسی ویڈیو انترنیٹ پر جاری کی ہے جس میں سوٹلوف کا گلا کاٹنے ہوئے ایک عسکریت پسند کو دکھایا گیا ہے۔
اس سے پہلے ماہ اگست میں بھی ایک امریکی صحافی کو داعش نے اسی انداز میں قتل کر کے اس کی سر کٹی لاش کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔
امریکی صحافی کا گلا کٹنے کے وجہ عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی حملے بتائی گئی ہے۔ تاہم امریکا نے اس نئی ہلاکت کے بعد بھی نہ صرف عراق میں داعش پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ عراق میں مزید 350 فوجی بھجوانے کی بھی منظوری دی ہے۔
دوسری جانب امریکا نے آئندہ دنوں شام میں بھی داعش کے خلاف کارروائی کے پہلے کے مقابلے نسبتا مضبوط اشارے دیے ہیں۔
مقتول یہودی صحافی کے والد نے کہا ” میں تو اپنے بیٹے اور بہترین دوست سے محروم ہو گیا ہوں لیکن اس کی موت دنیا کو تبدیل کرنے کا باعث بنے گی۔”
اس موقع پر دیگر مقررین نے اسے بہادر اور باہمت قرار دیتے ہوئے کہا ”اس نے مشرق وسطی کے تصادم میں قابو آئے لوگوں کے بے چارگی کو واضح کیا ہے۔”
خیال رہے اس صحافی کو شام میں اگست 2013 میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ ترکی کی سرحد عبور کر کے شام پہنچا تھا۔
امریکی سینیٹر مارکو روبیو نے کہا ” سٹیون سوٹلوف سچ کے ساتھ گہری وابستگی رکھتا تھا، اس نے برائی کی اصل شکل آج کی دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔”
واضح رہے سٹیون سوٹلوف کا مشرق وسطی سے پرانا تعلق تھا۔ وہ مشرق وسطی سے پہلی مرتبہ بچپن میں اسرائیلی دورے سے متعارف ہوا۔ اس کی سکولنگ بھی اسرائیل میں ہوئی بعد ازاں وہ اسرائیل کا شہری بن گیا۔ وہ عربی بول سکتا تھا اور خطے میں سفر کر کے مختلف جریدوں میں لکھتا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 days ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

2 weeks ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 month ago