بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں کو ’گووزا‘ نامی قصبے پر قبضہ کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں، گووزا کی آبادی 2 لاکھ 65 ہزار نفوس پر مشتمل ہے اور یہ بوکوحرام کے زیر تسلط آنے والا سب سے بڑا قصبہ ہےجب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بوکو حرام نے قصبے کے حکمران کے محل پر ’’امیرِ گووزا‘‘کے نام کے پرچم لگا دیئے ہیں۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں بوکو حرام اور فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جب کہ فوج نے بوکو حرام کے علاقے پر قبضے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ بوکو حرام نے اپنی پر تشدد کارروائیوں کا آغاز 2009 میں کیا تھا اور اب تک شمال مشرقی نائجیریا میں ہزاروں افراد ان کارروائیوں میں لقمہ اجل بن چکے ہیں،گووزا چیبوک نامی اس قصبے سے زیادہ دور نہیں جہاں اس سال اپریل میں بوکو حرام نے اسکول کی 200 سے زائد بچیوں کو اغوا کر لیا تھا۔
ایکسپریس نیوز
"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…
زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…