Categories: مشرق وسطی

دولتِ اسلامیہ شام کے اہم فضائی اڈے پر ’قابض‘

شام اور عراق میں سرگرم عمل شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں نے شامی حکومت کے اہم فضائی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

دولت اسلامیہ سے منسلک افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے صوبہ رقہ میں بشارالاسد حکومت کے آخری مضبوط اڈے طبقہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بھی اگرچہ تصدیق کی ہے کہ شامی فوجوں نے طبقہ کے فضائی اڈے سے ’انخلا‘ کر لیا تھا۔
تاہم سرکاری ٹی وی کا کہنا تھا کہ اب شامی فوجوں نے خود کو دوبارہ منظم کر لیا ہے اور وہ دولت اسلامیہ پر فضائی حملے کر رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق شام میں تین برس سے جاری تنازعے میں اس سال اپریل تک 191 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران آئی ایس یا دولتِ اسلامیہ (جس کا پہلا نام داعش تھا) اپنے دائرہ کار میں اضافہ کرتے ہوئے مشرقی شام اور شمالی عراق کے ایک بڑے حصے پر اپنا تسلط قائم کر چکی ہے۔
حالیہ عرصے میں امریکہ نے اس گروہ کے خلاف عراق میں فضائی کارروائیاں کی ہیں لیکن امریکہ نے شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
شامی حزبِ مخالف سے منسلک برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی ایک تنظیم، سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس، کا کہنا ہے کہ طبقہ میں فضائیہ کے اڈّے کے ارد گرد لڑائی جاری ہے تاہم یہ اڈّہ اب دولتِ اسلامی کے قابو میں ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی ہے کہ سرکاری فوجیں فضائی اڈّے پر اپنا کنٹرول کھو چکی ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق ’طبقہ کے فضائی اڈے کے دفاع کی شدید جنگ کے بعد سرکاری فوجوں نے وہاں سے انخلا کر لیا تھا، لیکن اس کے بعد سرکاری فوجوں نے خود کو دوبارہ سے منظم کر لیا ہے۔‘

بی بی سی اردو

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago