غیرملکی خبررساں ایجنسی مطابق نصرت کےعلاقے میں اسرائیلی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 2 نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی علاقے میں ایک اور حملہ کیا گیا جس میں مزید 2 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ دیر البالہ میں ہونے والے فضائی حملے میں بھی 45 سالہ فلسطینی شخص شہید ہوگیا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے حماس کے کمانڈروں کی شہادت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم کے دیگر رہنماؤں پر بھی حملے کئے جائیں گے جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں بمباری جاری رکھنے کے اپنے عزم کو دہرایا۔
ادھر حماس نے غیر ملکی ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن فوری طورپر بند کردیں ورنہ جانی ومالی نقصان کے ذمے داروہ خود ہوں گے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اورخواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں بھی اب تک 67 اسرائیلی مارے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد صیہونی فوجیوں کی ہے۔
غزہ: اسرائیل کے 11 ایجنٹ موت کے گھاٹ اتاردیے گئے
غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی اداروں کی مقرب خیال کی جانے والی”المجد” نیوز سائیٹ کی جانب سے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکام اسرائیلی فوج کو معلومات فراہم کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹ رہی ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جو سیکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے اسے کسی کو بھی توڑنے اور شمن کو معلومات کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ جو شخص بھی دشمن کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کی فراہمی کا مرتکب پایا گیا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
غزہ سیکیورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ حال ہی میں مزاحمتی گروپوں اور عام شہریوں کی نشاندہی پر درجنوں افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان سے فوجی عدالتوں میں تفیش وتحقیقات کا عمل جاری ہے۔ جس شخص پراسرائیل کے لیے جاسوسی کا جرم ثابت ہو رہا ہے اسے قانون کے مطابق سزا دی جا رہی ہے۔ آج جمعہ کو 11 اسرائیلی ایجنٹوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
سیکیورٹی افسر کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں ہرجگہ یہ اصول موجود ہے کہ جنگجوں میں دشمن کے ساتھ معاونت کرنے والوں کو دشمن ہی سمجھ کر اسے کیفر کردار تک پہنچایا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہرمیں امن وامان کےسخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کو فلسطینی تنظیموں کی قائدین کے بارے میں معلومات کی فراہمی روکنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے اپنائے گئے ہیں۔ اس کےباوجود اگر کہیں سے راز لیک ہو رہاہے تو اسے روکنے کے لیے بھی سخت طریقے اپنائے گئے ہیں۔ جش شخص پردشمن کو معلومات کی فراہمی کا شبہ ہورہا ہے اسے فوری طورپر حراست میں لے کرتفتیش کی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز + مرکزاطلاعات فلسطین
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…