Categories: مشرق وسطی

غزہ: اسرائیلی بمباری سے القسام بریگیڈ کے 9 کارکن شہید

فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے نو کارکن شہید ہو گئے۔

القسام بریگیڈ نے اپنے سات کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ تنظیم کے ایک بیان کے مطابق القسام کے ان کارکنوں کو اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح شہر کے اندر نشانہ بنایا جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے وقت القسام کے جانباز ایک غاز میں تھے جو بمباری کی وجہ سے ڈھ گئی۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج کیمپ میں دو فلسطینی اس وقت شہید ہوئے جب وہ اسرائیل کے اندر کسی یہودی بستی کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔

یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر کئی میزائل داغے گئے، جن میں بعض کو اسرائیل کے میزائل شکن سسٹم نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اس سے قبل ایک فلسطینی میڈیکل ذریعے نے تصدیق کی تھی کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے دو فلسطینی شہید اور تیسرا زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں البریج کیمپ کے مشرق میں واقع ایک کھلے میدان میں اسرائیلی بمباری سے دو فلسطینی شہید ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی جاسوسی طیارے نے سرگرم کارکنوں کے ایک گروپ پر میزائل داغا، جس کی زد میں آ کر 30 سالہ مازن الجربا اور 23 سالہ مروان سلیم شہید ہو گئے۔

درایں اثنا حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی علاقوں میں امن و امان خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔

دوسری جانب ناصر صلاح الدین بٹالین نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے جنگجووں کا ایک گروپ بیت حانون بلدیہ میں جاسوسی طیارے سے داغے جانے والے میزائل حملے میں بال بال بچا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب تنظیم کے جانبازوں نے کرمییا نامی یہودی بستی کو 107 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اسی طرح شمالی غزہ کے علاقے میں السودانیہ ریجن پر بھی جاسوسی طیارے کے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

ایک سیکیورٹی ذریعے کے مطابق اسرائیلی توپخانے نے اتوار کی شب جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے مشرق میں واقع غزہ انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر دو میزائل داغے، یہ ہوائی اڈے پہلے ہی اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا ہوا ہے۔ گولا باری سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اسرائیلی فوجی بیان کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل پر 30 میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں آٹھ کو فضا ہی میں میزائل شکن سسٹم نے تباہ کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago