Categories: مشرق وسطی

حرم مکی کی توسیع کا منصوبہ ایک نئے موڑ میں داخل

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر توسیع حرم کا منصوبہ ایک نئے تاریخی موڑ میں داخل ہو گیا ہے۔

توسیع حرم کے جاری منصوبے کے مختلف ادوار میں جہاں خانہ خدا کی تعمیر و توسیع کے لیے جدید فن تعمیر کی ماہر انجیئنروں کی خدمات لی گئیں وہیں تعمیراتی منصوبہ اپنی مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کو پہنچا اور اب تک 6 لاکھ 25 ہزار نمازیوں کے لیے بہ یک وقت با جماعت کی ادائی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق توسیع حرم کے پہلے دو مراحل میں فرسٹ فلور، گراؤنڈ فلور، میزانین، گیلریوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے بعد حرم کو چاروں سمتوں شمال، جنوب مشرق اور مغرب میں وسعت دی گئی ہے۔

مسجد حرام کی توسیع اور زیادہ سے زیادہ نمازیوں کی گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مقام مقدس کی حفاظت پر تیس ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ محافظین کے چاک و چوبند دستے ماہ صیام میں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر زائرین اور روزہ داروں کی خدمت میں مصروف ہیں۔

حرم کے امور کے ڈائریکٹر جنرل برائے سیکیورٹی امور میجر جنرل عثمان المحرج نے “العربیہ ڈاٹ نیٹ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ کے فضل وکرم سے اس مرتبہ اللہ کے مہمانوں کی مدد اور ان کے تحفظ کے لیے پہلے سے بڑھ کر حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ روزہ داروں، نمازیوں اور عبادت گزاروں کو عام دنوں بالخصوص ماہ صیام میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایک سوال کے جواب میں جنرل المحرج نے بتایا کہ مسجد حرام میں محافظ فورس کے سیکڑوں اہلکاروں کی ہمہ وقت موجودگی کے ساتھ ساتھ نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ شاہ عبداللہ کے حکم پر مسجد حرام کے توسیعی منصوبے کے پہلے دو مراحل کی تکمیل کے بعد مرد و زن معتمرین کو کئی اضافی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وزیر داخلہ شہزادہہ نائف بن عبدالعزیز کے ساتھ ان کی ایک اہم ملاقات میں مسجد حرام کی سیکیورٹی بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کو مسجد حرام کی سیکیورٹی سے متعلق انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

العربیہ 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 days ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

2 weeks ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

3 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 month ago