Categories: مشرق وسطی

اغوا شدہ تین اسرائیلی لڑکوں کی لاشیں برآمد

مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نواح میں ڈھائی ہفتے قبل لاپتا ہونے والے تین اسرائِیلی آبادکار لڑکوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر ان تینوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

 

اسرائیلی فوج نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ عیال یفراح، گیلاد شاعر اور نفتالی فرینکل کی تلاش کے دوران فوج کو الخلیل کے نزدیک تین لاشیں ملی ہیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ ان تینوں کی موت کیسے واقع ہوئی تھی۔ تاہم ایک بے نامی اسرائیلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ انھیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
یہ تینوں اسرائیلی لڑکے 12 جون کو الخلیل کے نواح میں اچانک لاپتا ہوگئے تھے۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے ان کی بازیابی کے لیے غرب اردن کے شہروں اور قصبوں میں بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور سیکڑوں مرد و خواتین کو ان کے اغوا کے شُبے میں گرفتار کرلیا ہے۔
اسرائیل کے پبلک ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ ان تینوں کی لاشیں الخلیل سے دس منٹ کی مسافت پر واقع قصبے ہلہول کے نزدیک ایک میدان سے ملی ہیں۔ یہ تینوں آخری مرتبہ اسی علاقے میں دیکھے گئے تھے۔ گیلاد شاعر اور امریکی اسرائیلی شہری نفتالی فرینکل کی عمریں سولہ، سولہ سال تھیں اور عیال یفراح کی عمر انیس سال تھی۔
دوسری جانب حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مبینہ قتل پر جماعت کے خلاف کوئی بھی اقدام اس کے لیے جہنم کے دروازے کھول دے گا۔ حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اگر قابضین کشیدگی کو بڑھاوا دیتے ہیں یا جنگ شروع کرتے ہیں تو وہ اپنے لیے جہنم کے دروازے کھول دیں گے”۔

مرکز اطلاعات فلسطین

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago