Categories: مشرق وسطی

عراقی فورسز کی مسجد پر بمباری سے متعدد ہلاکتیں

عراقی سیکیورٹی فورسز نے الانبار صوبے کے سب سے بڑے شہر الرمادی میں ایک جامع مسجد پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

 

‘العربیہ’ کے نامہ نگار کے مطابق الرمادی میں مسجد پر بمباری سے قبل وزیر اعظم نوری المالکی کے زیر کمان فورسز نے لڑاکا طیاروں سے اسی شہر میں قبائل کے زیر نگین علاقوں پر بھی گولہ باری کی جبکہ سرحدی شہر الرطبہ پر شامی فوج کی گولہ باری سے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی بتائے جاتے ہیں۔

نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق عراق کے شمال مغربی علاقوں میں گھمسان کی جنگ کے بعد المالکی فورسز نے داعش کی پیش قدمی روک دی ہے۔

عراقی فوج کے دعوے کے مطابق شمالی شہر بیجی میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر باغیوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ بیجی میں اسپتال ذرائع کے مطابق فورسز کی طیاروں کے ذریعے کی گئی بمباری سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سرکاری سطح پر چالیس باغیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں مغربی عراق کے الرطبہ شہر میں شام کے جنگی طیاروں نے ایک پیٹرول پمپ پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

ادھر عراقی باغیوں نے سرکاری فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے اور 35 ایرانی جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باغیوں کے ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ایرانی جنگجو نوری المالکی کی حمایت میں لڑ رہے تھے۔

خیال رہے کہ ایرانی جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران، نوری المالکی کی حکومت کو بچانے کے لیے بغداد کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔
ایرانی صدرحسن روحانی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ تہران عراق میں موجود مقدس مقامات کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہرممکن قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago