Categories: افغانستان

افغان صوبے ہلمند میں دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور تربیت یافتہ کتا ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں بم دھماکے سے 3 امریکی فوجی اور ان کا تربیت یافتہ کتا ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی اور دھماکا خیز مواد سونگھنے والا فوجی کتا ہلاک ہو گیا۔ افغانستان میں اتحادی فوج نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی امریکی موٹر سائیکل کے پاس سے گزرے تو زور دار دھماکا ہو گیا۔ طالبان سے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ دوسری جانب امریکی اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی طالبان نے افغان صوبے ننگرہار میں نیٹو کے آئل ٹرمینل پر حملہ کر کے 37 ٹینکرز تباہ کر دیئے تھے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago