Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری، 150 جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد عسکریت پسندوں سمیت 150 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے رات گئے تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 150 افراد جاں بحق ہوئے جن میں درجنوں عسکریت پسند اور خواتین و بچے شامل ہیں، جیٹ طیاروں کی بمباری سے عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ازبک عسکریت پسند موجود تھے جبکہ بمباری میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

21 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

4 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago