ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں آج ختم بخاری شریف اور دعاء کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ادارہ کے مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی نے طلبہ کو بخاری شریف کا آخری درس دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ موجودہ زمانہ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے طلبہ سے علم بغیر عمل کے بے سود قراردیا۔مولانا قاسمی نے طلبہ سے امر پر زوردیا کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ زیور عمل سے بھی آراستہ ہوں۔انہوں نے فراغت حاصل کرنے والے طلبہ کو انکی ذمہ داریوں سے روشناش کراتے ہوئے کہا کہ آج آپ ادارہ کی چہار دیواری سے نکل کر میدان عمل میں قدم رکھ رہے ہیں۔ اشاعتِ دین کی عظیم ذمہ داری اب آپ کے کاندھوں پر ہے، لہذا آپ کو مثبت انداز میں تبلیغ دین اور دعوت الی اللہ کا فریضہ انجام دینا ہے۔ مولانا نے اپنے درس کے دوران امام بخاریؒ کے فضل و کمال اور علم حدیث کے تعلق سے اُن کے علمی کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام بخاریؒ نے ذخیرۂ احادیث کی تلاش و جستجو اور اس کی حفاظت کے لئے دور دراز کے اسفار کئے اور اس عمل کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔ اس موقع پردارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے مظفرنگر میں حادثہ کا شکار ہوئے طالب علم محمد مبارک کے انتقال پر اور دوسرے طالب علم ابوصباح کی نازک حالت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ مولانا نے کہا کہ اس واقعہ کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جارہی ہے،نیز مغربی اترپردیش کے مدارس کے طلبہ کو امن و امان اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے مدارس کے ذمہ داران سے خصوصی رابطہ اور بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربابِ مدارس کو اس اہم مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر منظم تحریک کی شکل میں عملی اقدامات کرکے طلبہ کے تحفظ کو ممکن بنانا ہوگا۔ بالخصوص دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم وقف دیوبند، مظاہر علوم سہارنپور اور دیگر اہم مدارس کے ذمہ داران کو اس سلسلہ میں مشترکہ طور پر کوشش کرنی ہوگی۔ مولانا نے طلبہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مدارس کا وجود طلبہ سے ہے اور طلبہ کو تحفظ فراہم کرانا ذمہ دارانِ مدارس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا محمد شکیب قاسمی، مولانا عبداللطیف مفتی احسان ، مفتی محمد عارف ،قاری محمد واصف عثمانی، مولانا شمشادرحمانی ،مفتی نوشاد نوری، مولانا عبداللہ ابن القمر، مولانا نظیف احمد ازہری، مولانا حسنین ارشد، وغیرہ موجود رہے۔مولانا سالم قاسمی کی رقت آمیز دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔دوسری جانب مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم زکریا دیوبند میں ختم بخاری شریف کے موقع پر روحانی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شیخ الحدیث مظاہر العلوم سہارنپور مولانا شیخ یونس مظاہری نے بخاری شریب کا آخری درس دیتے ہوئے طلبہ سے سنت نبوی پر عمل کرنے کو فلاح دارین اور رضائے الہی کا باعث قراردیا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل علم کے ساتھ عمل ضروی ہے ۔مولانا موصوف نے طلبہ کو غیر لایعنی مشاغل سے اجتناب کرنے کی تلقین کی اور اپنی تمام تر توجہات علم دین کے حصول پر صرف کرنے کو ہی کامیابی قراردی۔مجلس مولانا یونس مظاہری کی پر سوز دعا پر اختتام پذیر ہوئی ۔جس میں جملہ اساتذہ طلبہ مدارس اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔آخر میں جامعہ کے مہتمم مولانا شریف احمد خاں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
(بصیرت نیوزسروس)
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…