نئے ساونڈ سسٹم کی تنصیب کی سعادت امیر مکہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ کے حصے میں آئی۔ مسجد حرام کے آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فارس السعدی نے اس نئے ساونڈ سسٹم کے انتخاب اور تنصیب کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا ”ساونڈ سسٹم کیلیے دنیا بھر سے اس میدان کی غیر معمولی مہارت کی حامل کمپنیوں سے رابطہ کیا گیا، تاکہ دنیا کی اس بہترین جگہ کیلیے بہترین ساونڈ سسٹم فراہم ہو سکے۔ ”انہوں نے بتایا” اس اہتمام کے بعد جدید ترین اور بہترین سسٹم منتخب کیا گیا جو اب نصب کر دیا گیا ہے۔ ”انہوں نے مزید کہا” منتخب کردہ ساونڈ سسٹم کی تنصیب سے پہلے اس کی مختلف حوالوں سے کثیر جہتی آزمائش کی گئی تا کہ تنصیب کے بعد کوئی عملی مشکل یا کمزوری نہ پیدا ہو۔ ”ان آزمائشوں کے بعد الحرمین الشریفین کے جملہ معاملات کے نگران شعبے کے سربراہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے حتمی منظوری لے کر تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔ اس نئے ساونڈ سسٹم کا مکمل استعمال اتوار کے روز پہلی مرتبہ نماز مغرب کی اذان سے شروع ہوا۔ اب یہ پوری طرح برو ئے کار ہے۔ بیت اللہ کی نئی توسیعات کے بعد بھی اس ساونڈ سسٹم کے کار آمد رہنے کا امکان ہے۔
اردو ٹائمز
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید