Categories: مشرق وسطی

مصر میں صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا حرام ہے، قرضاوی

مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مصر میں فوج نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور اس لئے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا حرام ہے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک کانفرنس کے اختتام پر علامہ یوسف القرضاوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالفتاح السیسی نے منتخب حکومت کو شب خون مار کر ختم کیا اور پھر اقتدار پر قابض ہوگئے، ایسے امیدوار کو ووٹ دینا حرام ہے اس لئے مصری عوام ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ  ہر اس اقدام کے حامی ہیں جو مصر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کا مخالف اور اس سلسلے میں تمام کوششوں کو مجتمع کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ علامہ یوسف القرضاوی مصری نژاد عالم دین ہیں، تاہم ان کے پاس اس وقت قطری شہریت ہے۔ وہ عرب دنیا میں اخوان المسلمون کے پرجوش حامی سمجھے جاتے ہیں، ان ہی کی وجہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر میں تعینات اپنے سفرا کو واپس بلالیاتھا۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago