Categories: مشرق وسطی

حمص: کھنڈر میں تبدیل مزارِ خالد بن ولید کے دلخراش مناظر

شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت کے مرکزی شہر حمص میں سرکاری فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے شہر کی اینٹ سے اینٹ تو بجا دی لیکن ان کی خوئے انتقام صرف باغیوں کے قتل عام اور نہتے شہریوں کو ڈیڑھ سال تک محصور رکھنے تک محدود نہ رہی بلکہ شہر کے مقدس مقامات حتیٰ کہ جلیل القدر صحابی رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار اور اس سے متصل تاریخی جامع مسجد کو بھی ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حمص سے ایک معاہدے کے تحت باغیوں اور ان کے حامی عوام کے انخلاء کے بعد سماجی کارکنوں نے انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کی ہیں، جس میں شہر کی تباہی اور بربادی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ ان میں حضرت خالد بن ولید کا مزار اور اس سے متصل جامع مسجد عمار بن یاسر کی تباہی کے مناظر بھی شامل ہیں۔
گذشتہ برس دو مرتبہ حضرت خالد بن ولید کے مزار پر اسدی فوج نے بمباری کی اور میزائلوں سے حملے کیے جس کے نتیجے میں مزار کو بُری طرح نقصان پہنچا تھا، لیکن حال ہی میں باغیوں کے انخلاء کے بعد اسدی گماشتوں نے مزار اور جامع مسجد کی بچی کچھی عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اسدی فوج اور ان کے حامیوں نے مزار شریف میں گھس کر اس میں موجود دینی اور تاریخی کتابوں کو نذر آتش کیا، مزار کی اندرونی اور بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز چاکنگ کی گئی اور فرقہ وارانہ نوعیت کے نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔
گذشتہ برس جولائی میں حزب اللہ اور بشار الاسد کی حمایت میں لڑنے والے کرائے کے قاتلوں نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار کو تباہ کرنے کی دھمکی دی۔ اس دھمکی پر سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اہالیان حمص کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا گیا۔
اہالیاں حمص کے دلوں میں حضرت خالد بن ولید سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔ وہ اس مقدس مقام کی حفاظت کو اپنی زندگی سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ اس سے والہانہ محبت پر فخر کرتے ہیں۔ یہ اہالیان حمص کی صحابی رسول کے ساتھ محبت ہے کہ انہوں نے شہر [حمص] کا نام بھی صحابی رسول کی نسبت سے “مدینۃ الولید” قرار دے رکھا ہے۔
باغیوں کے انخلاء کے بعد سامنے آنے والی ویڈیو پوسٹس کے ذریعے حمص کے باشندوں کی بھوک، غربت ،تکالیف کے ساتھ حضرت خالد بن ولید کے مزار کی شہادت کا دکھ بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ شہری پرسان حال ہیں لیکن وہ جلد از جلد دوبارہ شہر میں واپس جانا چاہتے ہیں۔ اس لیے نہیں کہ حمص ان کا شہر ہے بلکہ اس لیے بھی یہ شہر “اللہ کی تلوار” حضرت خالد بن ولید کی آخری آرام گاہ ہے۔ صحابی رسول سے محبت وعقیدت انہیں پھر سے حمص واپس لوٹنے پر مجبور کر رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago