Categories: عالم اسلام

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک، کئی املاک تباہ

نائجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور واقعے کے عینی شاہد احمد زنا نے بتایا کہ ’’گمبورو نگالا‘‘ گاؤں میں تعینات فوجیوں کو اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کو بچانے کی غرض سے دوسرے مقام پر تعینات کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند تنظیم کے کارندے  کار اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر آئے اور انہوں نے گاؤں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور علاقے کی مشہور مارکیٹ سمیت ثقافتی اور معاشی مراکز کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب  لوگ اپنی جان بچانے کے لئے وہاں سے نکلے تو حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب نائجیرین پولیس نے 14 اپریل کو اسکول سے اغوا کی جانے والی 200 سے زائد لڑکیوں کی تلاش اور بازیابی میں مدد کرنے والے کے لئے 3 لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے جبکہ  امریکا نے بھی ماہرین کی ایک ٹیم نائجیریا بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو مغوی لڑکیوں کی بازیابی کی کوششوں میں مدد دے گی۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago