Categories: مشرق وسطی

فائر بندی کے بعد حمص کا دو سالہ محاصرہ ختم

دو برس سے شام کے محاصرہ زدہ شہر حمص میں سرکاری فوج اور شامی باغیوں پر مشتمل جیش الحر کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر جمعہ کے روز سے عمل درآمد شروع ہو گیا۔

شام لائیو نیٹ ورک کے مطابق متحارب فریقوں کے درمیان سیز فائر معاہدہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوا۔ اس موقع پر روسی اور ایرانی نمائندے بھی موجود تھے۔
سیز فائر معاہدے سے متعلق تفصیلات دیتے ہوئے شام لائیو نیٹ ورک نے بتایا کہ فائر بندی معاہدے کے لیے حمص کی محاصرہ زدہ کالونیوں سے حکومت مخالف باغیوں کے ایک وفد نے ایران کے ایک اعلی عہدیدار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شامی فوج کے پولیٹکل انٹلیجنس شعبے کے سربراہ محمد دیب زیتوں اور حمص شہر کے گورنر طلال البرازی بھی موجود تھے۔
فائر بندی معاہدے میں طے پایا کہ شہر کا محاصرہ کرنے والے تقریبا 2000 سے 2400 جنگجو شہر چھوڑ دیں گے۔ انہیں چالیس بسوں کے ذریعے شہر سے نکالا جائے گا، ہر بس میں اقوام متحدہ کا ایک نمائندہ بھی موجود ہو گا۔ نیز بشار الاسد حکومت کی پولیس ان بسوں کو اپنے حفاظتی حصار میں شہر کے شمال کی جانب بحفاظت جانے میں مدد کریں گے۔
توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جنگجووں کی منتقلی کا عمل آج [اتوار] کے روز مرحلہ وار شروع ہو اور تمام جنگجووں کی حتمی منتقلی تک جاری رہے گا۔
ایرانی خاتون اور روسی افسر
فائر بندی معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ محاصرہ زدہ شہر سے ہلال احمر کی ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو باہر منتقل کیا جائے گا۔ بارودی سرنگیں اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے والے انجینئرز کو سب سے آخر میں شہر سے نکالا جائے گا۔
ادھر شامی فوج نے ہلال احمر کو الوعر کالونی تک رسائی کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ماہ بعد کھانے پینے کی چیزیں شہر میں لانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس اجازت کے عوض اسلامی فرنٹ اللاذقیہ میں کئی مہینوں سے قید روسی افسر کو سرکاری حکام کے حوالے کریں گے۔ نیز باغیوں کے ہاں باب السلامہ کراسنگ سے یرغمال بنائی جانے والی ایک ایرانی خاتون اور 20 جنگجووں کو بھی رہا کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے فائر بندی معاہدے کے وقت روسی اور ایرانی نمائندے بھی موجود تھے۔
نبل اور الزھراء میں خوراک کی ترسیل
ان سب کے علی الرغم، سیز فائر کے بعد معاہدے کے تحت حلب کی نبل اور الزھراء میونسپل کمیٹیوں میں کھانے پینے کی چیزیں داخل کی جائیں گی۔ اس شرط پر عملدرآمد کے بغیر فائر بندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ نیز ہلال احمر کو بھی نبل اور الزھراء تک رسائی کا موقع دیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago