Categories: مشرق وسطی

شام میں تین سالہ خانہ جنگی میں شعبہ صحت کے 327 اہلکار ہلاک

شامی انتظامیہ اور مسلح مخالفین کے درمیان تین سال سے جاری خانہ جنگی میں انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے حملوں میں شعبہ صحت کے 327 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

شامی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں اسد انتظامیہ نے 3 سالوں میں شعبہ صحت کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 166 ڈاکٹروں ، 105 ابتدائی طبّی امداد کے عملے کے افراد اور 56 فارماسوٹیکل کے عملے سمیت کل 327 افراد کو ہلاک کر دیاہے۔ہلاک کئے جانے والے افراد میں 12 عورتیں اور 7 غیر ملکی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شامی انتظامیہ سے منسلک فورسز نے 650 ڈاکٹروں سمیت 3 ہزار 270 شعبہ صحت کے اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے جن میں سے کچھ کو رہا کر دیا گیا تاہم زیر حراست افراد کا ایک بڑا حصہ ابھی تک قید میں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعبہ صحت کے اہلکاروں کو “القائدہ کے اہلکاروں کا اعلاج کرنے” کی وجہ سے دیگر زیر حراست افراد سے زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے اور ان میں سے 31 افراد تشدد کے دوران ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ عراق شام اسلامی حکومت تنظیم نے بھی شعبہ صحت کے اہلکاروں اور بٰض موبائل ہسپتالوں پر حملے کئے ہیں اور بعض زخمیوں کو اغوا کر لیا ہے۔

ٹی آر ٹی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago