معاشرے کو میانہ روی کی اتنی ضرورت کبھی نہ تھی!

ایرانی اہل سنت کے ممتاز رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اعتدال ومیانہ روی کو ایران کے لیے اہم ترین ضرورت یادکرتے ہوئے سیستان وبلوچستان کے عوام کو افراط وانتہاپسندی سے بیزار قرار دیا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر روحانی کی موجودگی میں پندرہ اپریل کو زاہدان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا: صدر روحانی کے منصوبے خوش آیند ہیں ؛ سیستان وبلوچستان ایک کثیرالقومی صوبہ ہے جہاں شیعہ وسنی دونوں مسالک کے پیروکار آباد ہیں۔ اگرچہ بعض لوگوں کو یہ رنگارنگی پسند نہیں مگر اس کا درست فائدہ اٹھاکر صوبے کی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکتی ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان نے صوبہ سیستان بلوچستان میں شیعہ وسنی برادریوں کی باہمی الفت اور شاندار ماضی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا: اس صوبے میں شیعہ سنی فسادات اب تک پیش نہیں آئے ہیںاور ان دومسالک کا بھائی چارہ علمائے کرام کی محنتوں کی مرہون منت ہے جو ہمیشہ اتحاد وتقریب کی راہ پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا: البتہ جس طرح سختیوں میں صوبے کے تمام لوگ برابر کے شریک ہیں، اسی طرح سیاسی، معاشی اور معاشرتی میدانوں میں انہیں برابر کا حصہ ملنا چاہیے اور کسی خاص گروہ کو فوقیت و برتری نہیں دینی چاہیے۔ یاد رکھنے کی بات ہے کہ جتنی ضرورت ہمیں میانہ روی کی ہے شاید اس سے پہلے نہ تھی۔

مہتمم دارالعلوم زاہدان نے ایران کے پس ماندہ ترین صوبہ (سیستان وبلوچستان) میں غربت وتنگدستی کو بہت ناپسند یاد کرتے ہوئے کہا: غربت وبے روزگاری کے خاتمے کے لیے صوبے کی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے جس طرح صدر روحانی نے بھی زوردیاہے۔ امیدہے صوبے کے عوام اور خواص کی پریشانیاں اس سلسلے میں ختم ہوجائیں۔

مولانا عبدالحمید نے برابری ومساوات کے عملی نفاذ اور امتیازی رویوں کے خاتمے کو پائیدارامن اور اتحاد کے لیے بہترین و آسان ترین راستہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا: صوبے کی ترقی میں سب کو حصہ لینا چاہیے اور اس حوالے سے کسی بھی برادری کو پس پشت ڈال کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

یادرہے ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ ہفتہ پندرہ اور سولہ اپریل کو صوبہ سیستان وبلوچستان کا دورہ کیا جہاں عوامی خطابوں کے علاوہ صوبے کے علماءومشایخ سے بھی ان کی ملاقات ہوئی۔ اس جلسے میں صدر روحانی کے علاوہ صوبے کے بعض چوٹی کے علمائے کرام نے خطاب کیا۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago