مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے شمال مشرقی قصبے القرارہ میں قابض فوج نے بمباری کی۔ شہر میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ سرحد باڑ کے ساتھ ساتھ فوج کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کیمپ “کیسوفیم” کے قریب دو زور دار دھماکوں کے بعد قابض فوج نے بھاری توپخانے سے القرارہ اور الوادی کے علاقوں پر گولہ باری جس کے نتیجے میں شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں پراسرار دھماکوں کے بعد اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی نقل وحرکت دیکھی گئی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ کس نوعیت کے دھماکے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید