Categories: پاکستان

نہ قیدی رہا ہوئے نہ کارروائیاں بند ہوئیں، تحریک طالبان

پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر عسکری قیدیوں اور پیس زون کے معاملے پر حکومت کی طرف سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور ملک بھر میں تنظیم کے لوگوں کے خلاف بدستور کارروائیاں جاری ہیں۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں جس کا لہجہ دھمکی آمیز تھا کہا گیا کہ حکومت کی طرف سے ان شرائط کا پورا نہ ہونا ’لمحہ فکریہ‘ ہے اور ان کے خلاف کارروائیوں کا بدستور جاری رہنا ’ناقابلِ برداشت ہے۔‘
یاد رہے کہ حکومت اب تک دو درجن سے زیادہ ’غیر عسکری‘ طالبان کو رہا کر چکی ہے۔
شاہد اللہ شاہد کا بیان جو بی بی سی کو موصول ہوا اس میں کہا گیا کہ اب تک کسی غیر عسکری قیدی کو طالبان کمیٹی کے حوالے نہیں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ تحریک طالبان اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں خوشگوار ماحول میں مذاکرات کے انعقاد کے لئے حکومت کی طرف سے سیزفائر کے مطالبے کو طالبان نے پوری سنجیدگی کے ساتھ پورا کیا۔
انھوں نے کہا کہ طالبان کی جانب سے پیش کی گئی باتوں پر حکومت مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ طالبان کی طرف سے کامیاب مذاکرات کے آغاز کے لئےابتدائی طور پر تین مطالبے پیش کیے گئے تھے۔ ان مطالبات میں اولاً فری پیس زون کا قیام جہاں فریقین کا آمد ورفت بسہولت ممکن ہو۔ دوئم غیر عسکری قیدیوں کی غیر مشروط رہائی اور سوئم یہ کہ پورے ملک میں تحریک طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں کو فوری طور پر روک دیا جائے۔
ان تینوں معاملات پر شاہد اللہ شاہد کے مطابق حکومتی پیش رفت کی صورت حال یہ ہے کہ غیر عسکری قیدیوں کی فہرست حکومتی کمیٹی کے حوالے کیا گیا تاہم اب تک کوئی قیدی طالبان کمیٹی کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ پیس زون کے قیام پر حکومتی کمیٹی اور بعض اعلی حکام کے بیانات حکومتی اداروں کے مابین عدم اعتماد کا واضح مظہر ہے۔
طالبان کے خلاف کارروائیاں جن میں گرفتاریاں، چھاپے، قیدیوں پر تشدد اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہے جو ناقابل برداشت اور سیز فائر پر سوالیہ نشان ہے؟

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago