Categories: فقہ و احکام

زنا سے پيدا شدہ بہن كى بيٹى سے شادى كرنا

ميرے والد نے ميرے چچا كى بيوى سے زنا كر ليا اور اس كے نتيجہ ميں بيٹى پيدا ہوئى اور اس لڑكى ى شادى ہوئى اور ايك بچى كى ماں بن گئى، ميں نے اس لڑكى كا رشتہ مانگا ہے تو كيا شرعى طور پر ميرے ليے يہ رشتہ جائز ہے ؟

الحمد للہ:
زنا سے پيدا شدہ بچى سے نہ تو زانى كے ليے نكاح كرنا جائز ہے، اور نہ ہى زانى كى اولاد كے ليے، اور اسى طرح زنا سے پيدا شدہ لڑكى كى بيٹى سے بھى نہ تو زانى كا نكاح حلال ہے اور نہ ہى زانى كے بيٹوں كا.
يہ لڑكى آپ كے ليے زنا سے پيدا شدہ بہن لگتى ہے اس ليے آپ كے ليے اس سے نكاح كرنا حلال نہيں.
ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
” آدمى كے ليے اس كى زنا سے پيدا شدہ بيٹى حرام ہے، اور زنا سے بہن اور اس كے بيٹے كى بيٹى بھى، اور بيٹى كى بيٹى اور بھائى كى بيٹى اور اس كى زنا سے بہن بھى، عام فقھاء كا قول يہى ہے ” انتہى
ديكھيں: ( 7 / 91 ).
اسم سئلہ ميں اہل علم كا اختلاف پايا جاتا ہے، ليكن جمہور كا مذہب يہى ہے اور يہى احتياط والا بھى ہے.
اس كا يہ معنى نہيں كہ آپ اس لڑكى كے محرم بن جائينگے، اور آپ كا اسے ديكھنا اور اس كے ساتھ خلوت كرنا حلال ہو جائيگا، كيونكہ نكاح كى حرمت سے دائحى حرمت لازم نہيں ہو جاتى كہ اس كے ساتھ خلوت وغيرہ مباح ہو جائے.
ابن قدامہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
” محض حرام، اور وہ زنا ہے جس سے حرمت تو ثابت ہو جاتى ہے ليكن محرم ہونا اور ديكھنا مباح نہيں ہو جاتا ” انتہى بتصرف
واللہ اعلم.

الاسلام سوال و جواب

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago