Categories: پاکستان

سیکورٹی ادارے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں‘ جنگ بندی متاثر ہو رہی ہے : ترجمان طالبان

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے سکیورٹی اداروں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں، چھاپوں، گولہ باری اور قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو ای میل کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ مذاکراتی عمل کے لئے پیدا کردہ بہتر ماحول کو متاثر کر رہا ہے، جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی سکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ کراچی، پشاور، صوابی، چارسدہ کے 25 دیہات ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی کے علاوہ متعدد مقامات پر سرچ آپریشن اور چھاپوں میں متعدد بیگناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تازہ بیان میں تحریک طالبان نے پشاور، مہمند (غلنئی ) اور کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو چکیوں میں بند کر کے اذیت دینے کا الزام بھی لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سینٹرل جیل سے بلاوجہ قیدیوں کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان پوری سنجیدگی کے ساتھ جنگ بندی کے فیصلے پر عمل پیرا ہے۔ احرار الہند اور جند اللہ جیسے گروپوں سے لاتعلقی کا اعلان بھی کر چکی ہے تاہم حکومتی صفوں میں موجود بہت سے عناصر مذاکراتی ماحول کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ ایسے عناصر کو قابو کرکے ان کی سرزنش کرے۔  انہوں نے کہاکہ تحریک طالبان کے کسی فرد کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ ان واقعات کا فوری نوٹس لے کر ان کی روک تھام پر توجہ دے تاکہ مذاکراتی عمل خوشگوار ماحول میں چل سکے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومت کی صفوں میں بعض عناصر مذاکرات کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ طالبان سنجیدگی سے جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں، کسی گروپ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتی صفوں میں بعض ایسے عناصر موجود ہیں جو مذاکرات کے ماحول کو خراب کررہے ہیں۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں گولہ باری اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ چارسدہ سے بھی آپریشن کے دوران بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور سینٹرل جیل کراچی سے طالبان کے کارکنوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ احرارالہند اور جنداللہ کی نشاندہی کے لئے کام کررہے ہیں۔

نوائے وقت نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago