Categories: مشرق وسطی

غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹوں کی بارش

غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے جنوبی علاقے کی جانب بدھ کو بیس راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

العربیہ نے غزہ سے اسرائیل کی جانب اس راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ ”اس کے جدید فضائی دفاعی نظام ”آئرن ڈوم”نے ان میں سے تین راکٹوں کو ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ دوسرے کھلے علاقوں میں گرے ہیں اور ان سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا”۔غزہ کی جانب سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد جنوبی اسرائیل کے سرحدی علاقے میں الارم بج اٹھے تھے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہاد اسلامی نے اس راکٹ حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ اس نے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے تین کارکنوں کی شہادت کے جواب میں راکٹ فائر کیے ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک رپورٹر کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے نواحی جنوبی علاقوں سے ایک درجن سے زیادہ راکٹ فائر ہوتے ہوئے دیکھے ہیں۔وہ اس حملے کے وقت غزہ شہر میں ایک بالکونی میں کھڑا تھا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور غزہ کی حکمراں حماس کے درمیان نومبر 2012ء کے بعد سے جنگ بندی جاری ہے لیکن اس دوران بھی غزہ سے صہیونی ریاست کے جنوبی علاقے کی جانب راکٹ فائرکیے جاتے رہے ہیں اور صہیونی فوج حماس اور دوسری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے مجاہدین کو فضائی حملوں میں نشانہ بنا رہی ہے۔
انتہاپسند اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنوری میں صہیونی ریاست کی جانب راکٹ حملوں میں اضافے پر غزہ کی حکمراں فلسطینی تنظیم حماس کو ”بہت جلد” سبق سکھانے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ”ہم دہشت گردی کے حملوں کو ان کا پتا چلتے ہی روکیں گے اور جو کوئی بھی ہمیں نقصان پہنچائے گا،ہم اس کو طاقت سے جواب دیں گے”۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago