Categories: مشرق وسطی

عراقی حکومت کا القاعدہ ارکان کو مارنے پر انعام کا اعلان

عراقی حکومت نے القاعدہ جنگجوئوں کے قتل اورگرفتاری پر 2اور 3کروڑ دینارانعام مقرر کردیا۔

ادھرجنوبی بغدادمیں راکٹ حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے۔
سرکاری ٹی وی پرجاری کردہ بیان کے مطابق عراقی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام ’’داعش‘‘ سے وابستہ کسی غیرملکی جنگجو کوقتل کریگااسے 2کروڑ دینار (17,200 ڈالر) اور جو زندہ گرفتار کرائے گا اسے3کروڑ دینار (25,800 ڈالر) انعام دیاجائے گا۔ اس بات کااعلان عراق کی وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پربھی کیاگیا۔ رواں سال کے آغازمیں عراق کے سنی اکثریتی صوبے الانبارمیں فلوجہ اوراس سے متصل رمادی شہرمیں داعش اورالقاعدہ کے دیگرجنگجو گروپوںنے قبضہ کرلیا تھا۔
صوبہ الانباراور کئی دوسرے اضلاع میں اب بھی القاعدہ کے خلاف طاقت کے استعمال کے باوجود شدت پسندوں کو ختم نہیں کیا جاسکا۔ ادھر پولیس نے بتایاکہ جنوبی بغدادمیں المسیب کے مقام پرنامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے 3راکٹ پھینکے گئے۔ پولیس کے مطابق ہائون راکٹ گرنے سے 21افراد جاں بحق اور 70زخمی ہوگئے۔ راکٹ گنجان آبادعلاقے میںگرے جس کے نتیجے میں زیادہ جانی نقصان ہوا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کئی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاتاہم فوری طورپر اس حملے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago