Categories: پاکستان

شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، فضل اللہ خلیفہ ہوںگے

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ طالبان شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، ملا فضل اللہ ان کے خلیفہ ہوں گے۔

ایک جریدے کو انٹرویو میں انہوں نے حکومت سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت مذاکرات کی بات کو وہ حکومت کی پیشگی شرط کے طور پر دیکھتے ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ وہ پاکستان میں شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں، شریعت نافذ ہونے کی صورت میں ملاعمر ان کے امیرالمومنین اور ملا فضل اللہ خلیفہ ہوں گے، ملا فضل اللہ میں پاکستانی قوم کی قیادت کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے غیر اسلامی جمہوری نظام اور امریکا سے دوستی کی وجہ سے جنگ لڑ رہے ہیں، سوات میں زمین سے محروم ہونا طالبان کا مسئلہ نہیں، آج پوری تحریک طالبان سوات طالبان کے ہاتھوں میں ہے، اس طرح فوج کا سوات آپریشن بری طرح ناکام ہوا۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومت سے بغیر شرط کے مذاکرات شروع کرنے کی بات ہوئی لیکن آئین کے تحت مذاکرات کی بات کرنے کو وہ حکومت کی پیشگی شرط کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ہونے والے بم دھماکوں میں طالبان ملوث نہیں، طالبان ترجمان نے کہا کہ انہوں نے پولیو ورکرز پر کبھی بھی حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، وہ اسلامی عسکریت پسند تنظیم ہیں تو دنیا بھر میں مسلمان ہمدرد رکھتے ہیں، ان کے پاس ہتھیار وہ ہیں جو انہوں نے حکومتی فورسز سے چھینے ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ پرویز مشرف سفاک ڈکٹیٹر تھا جس نے افغانستان پر حملے میں امریکا کی مدد کی، جبکہ اس کا ایک اور جرم لال مسجد آپریشن تھا، اگر اللہ نے موقع دیا تو مشرف کوشریعت کے مطابق سزا دیں گے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی جنگ کیانی یا پاشا تک محدود نہیں، ان کی اصل دشمن پاکستانی فوج اور اس کے مرکزی کردار ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ مریم نواز ان کی ہٹ لسٹ پر نہیں، ہنگو کا اعتزاز حسن اور ملالہ یوسفزئی ان کے ہیرو نہیں۔ وہ عورتوں پر حملے نہیں کرتے لیکن ملالہ ایک علامت بن گئی تھی اس پر مجبوراً حملہ کیا۔ شاہد اللہ شاہد نے کہاکہ طالبان قبائلی علاقوں سے کراچی تک پھیل چکے ہیں، ان کی زیادہ موثر کارروائیاں سندھ اور پنجاب میں ہوئیں، وہ ملک میں ہر جگہ اپنا اثر رکھتے ہیں، اگر مذاکرات ناکام ہو کر آپریشن شروع ہوجائے تو اس کے بعد جو ہوگا اس پر انہیں کوئی افسوس نہیں ہوگا۔ ترجمان طالبان نے کہا کہ وہ ایک قوت ہیں اور ہر ایک ان کی طاقت سے آگاہ ہے، اس بات کو پہلے قبول کرلیا جاتا تو اتنا خون نہ بہتا، اب حکومت نے ان کی حقیقت کو تسلیم کیا ہے جو ان کی کامیابی ہے۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago