العربیہ ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ کے اشراق المدینہ ہوٹل میں ہفتے کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 12 زائرین جاں بحق جبکہ 130 زخمی ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ہوٹل میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا گیا۔
ہوٹل انتطامیہ کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت ہوٹل میں 700 کے قریب لوگ تھے۔ پولیس نے امدادی کاموں میں رکاوٹ کے پیش نظر ہوٹل کے اطراف کی سٹرکوں کو بند کر دیا۔ حکومت کی جانب سے شہر بھر کے تمام اہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ فوری طرف پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا جبکہ آخری اطلاع آنے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔
العربیہ نیوز چینل
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید