Categories: مشرق وسطی

کویت پولیس اہلکاروں کے لیے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد

کویت کی وزارت داخلہ نے پولیس حکام کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے انہیں پیشگی اجازت کے بغیر داڑھی رکھنے سے منع کر دیا ہے۔

کویتی سیکرٹری داخلہ سلیمان الفہد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو داڑھی رکھنے سے منع کرنے کا مقصد پولیس کی ہیبت اور خوف برقرار رکھنا ہے۔ داڑھی رکھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ عجیب وغریب اسٹائل میں بالوں کی کٹنگ، “جِل” اور کریموں وغیرہ کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
سیکرٹری داخلہ کے مطابق پولیس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق اہلکاروں کی جانب سے اپنے فوجی گیٹ اپ اختیار کرنے میں لاپرواہی برتنے پر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں معلوم ہوا تھا کہ پولیس اہلکار اپنے یونیفارم سے ملتے جلتے کپڑے پہن کر ڈیوٹی دیتے ہیں۔ نیز وہ اپنے چہرے کی صفائی اور دیگر امور میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے پائے گئے ہیں۔

العربیہ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

1 day ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

4 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago