Categories: مشرق وسطی

شامی اپوزیشن گروپ جنیوا مذاکرات میں شرکت پر رضامند

شامی اپوزیشن گروپ شام کے انقلاب پر کسی قسم کی سودے بازی کے بغیر جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت پر رضامند ہو گیا۔

گروپ کے سربراہ احمد الجربا نے گروپ کی دوسرے جنیوا مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ “جنیوا 2 میں شرکت مطالبات منوانے کا راستہ ہے اور ہمارا بنیادی مطالبہ ظالم (صدر بشار الاسد) کو اقتدار سے ہٹانے کا ہے۔ ‘‘
قبل ازیں شامی اپوزیشن اتحاد کے ایک ترجمان خالد الصالح کا کہنا تھا، ‘‘ہم تمام اراکین اور اتحاد کے لیے یہ ایک مشکل فیصلہ تھا کیونکہ شامی لوگوں کے قاتلوں کے ساتھ بیٹھنا ایک مشکل کام ہے۔‘‘ خالد الصالح کا کہنا تھا کہ ان کا پہلے اور اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ ایک ایسی عبوری حکومت قائم کی جائے، جس میں صدر اسد کا کوئی کردار نہ ہو۔
جمعہ کے روز شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت اپوزیشن طاقتوں کے ساتھ حلب شہر ميں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات کرنے پر راضی ہے۔
شامی اپوزیشن گروپوں میں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، جن کے بارے میں ایک اپوزیشن رکن سلیم المسلط کا جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’زیادہ تر شرکاء اس بات کی ضمانت چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کا شام کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔‘‘ تاہم اسد حکومت نے شامی اپوزیشن کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لینے والے حلقوں کی رائے تھی کہ اگر فریقین نے اپنے، موقف، مطالبات اور رویوں میں لچک نہ دکھائی تو جنیوا ٹو کانفرنس بھی ناکام ہو جائے گی اور اس کی قیمت صرف اور صرف شامی عوام کو ادا کرنا پڑے گی۔
شام میں اسد مخالف احتجاجی مظاہروں کا آغاز مارچ 2011ء میں ہوا تھا، جنہیں کچلنے کے لیے دمشق حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تھا۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی خانہ جنگی میں اب تک ایک لاکھ تیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

4 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

4 days ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

2 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

3 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

3 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

3 weeks ago