Categories: پاکستان

بنوں چھاونی میں دھماکہ، 20 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فوج کی چھاونی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 20 اہلکار ہلاک اور بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکہ چھاونی کے علاقے میں آمندی چوک پر رزمک گیٹ کے قریب ہوا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قافلے میں شامل ایک گاڑی میں ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے ضرورت پڑنے پر پرائیویٹ گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کی جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد انھی گاڑیوں میں سے ایک میں رکھا گیا تھا اور جس وقت اہلکار گاڑیوں میں سوار ہو رہے تھے اسی وقت دھماکہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں اداروں کے مطابق وزیرِ داخلہ نے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی سے رپورٹ طلب کی ہے کہ نجی گاڑیاں کرائے پر لیتے وقت احتیاط کیوں نہیں کی گئی۔
آمندی چوک پر ایک میدان ہے جہاں سے یہ قافلہ میرانشاہ کے لیے روانہ ہوتا ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے مقامی نمائندوں کو بتایا ہے کہ اس قافلے میں فرنٹیئر کور کے اہلکار سوار ہو رہے تھے جنھوں نے شمالی وزیرستان کی جانب جانا تھا اور اس کے لیے پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر حاصل کی گئی تھیں۔
بنوں پولیس کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انھیں چھاونی میں داخل ہونے کی اجازت ہی نہیں ہے کہ معلومات حاصل کر سکیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے خود ہی علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی موقع پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی اسی لیے بیشتر اطلاعات سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دی جا رہی ہیں۔
بنوں چھاونی سے ہفتے اور اتوار کے روز سکیورٹی اہلکاروں کا قافلہ شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کی جانب سامان لے کر جاتا ہے جبکہ انھی دنوں میں دونوں جانب سے اہلکاروں کی نقل حرکت بھی جاری رہتی ہے۔ اس سے پہلے ان دنوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلوں پر حملے ہوتے رہے ہیں لیکن وہ حملے راستوں پر دیسی ساختہ بم نصب کر کے کیے جاتے تھے۔
یاد رہے کہ ملک میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے میاں نواز شریف کی حکومت نے برسرِاقتدار آتے ہی شدت پسند عناصر سے مذاکرات کی بات کی تھی تاہم حکومتی اس سطح پر اس سلسلے میں کسی پیش رفت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بی بی سی اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

4 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

4 days ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

2 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

3 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

3 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

3 weeks ago