Categories: مشرق وسطی

عراق ،تازہ بم حملوں میں تیرہ افراد ہلاک

عراقی صوبے انبار کے دو شہروں فلوجہ اور رمادی میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز شدید جھڑپوں کے بعد فلوجہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب عراقی شہر بعقوبہ کے قریب ایک خود کش دھماکے میں ۱۳ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور طبی حکام کے مطابق گزشتہ روز بلادر کے علاقے میں ایک کار شوروم کے قریب خود کش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس نے بتایا کہ بغداد کے شمال میں ہونے والے اس دھماکے میں تقریبا پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہےکہ عراق میں بد امنی گزشتہ سال اپریل میں بغداد کے شمال میں سنی عرب کے احتجاجی کیمپ پر سیکورٹی فورسز کی دخل اندازی کے بعد شروع ہوئی تھی کہ جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق عراق میں گزشتہ سال تشدد کے نتیجے میں چھ ہزار تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TRT اردو

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago