ایران: اسلامی فقہ اکیڈمی کا انیسواں اجلاس منعقد ہوگیا

زاہدان(سنی آن لائن)ایرانی اہل سنت کی ’اسلامی فقہ اکیڈمی‘ کا انیسواں اجلاس جامعہ دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں اٹھائیس اور انتیس دسمبر دوہزار تیرہ کو منعقد ہوگیا۔

اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہتمم دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالحمید نے تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے علما وفقہا کی انتہک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: عوام کے شرعی مسائل کا جائز حل نکالنا علمائے کرام کی اہم ذمہ داری ہے۔ کسی بھی معاشرے میں معیشت اور بینکنگ کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا؛ اسی لیے علمائے کرام کوشش کریں نئی دنیا کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے مسائل حل کریں۔

ایران کے سیستان بلوچستان، خراسان جنوبی، خراسان رضوی، ہرمزگان، فارس اور گلستان صوبوں سے تعلق رکھنے والے حنفی وشافعی علمائے کرام نے دو دن تک ’قتل خطا کی صورت میں تعدد کفارات‘، ’مکانات کا کرایہ ونقد رہن‘ اور ’رویت ہلال‘ کے مسائل پر اپنے مقالات پیش کرتے ہوئے ان مسائل پر تفصیلی بحث کی۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق صدر دارالافتا دارالعلوم زاہدان مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی کی تجویز پر اہل سنت ایران کی ایک مستقل رویت ہلال کمیٹی قائم کی جائے گی جس کے شعبے مختلف سنی اکثریت علاقوں میں ہوں گے۔ اس کمیٹی کی تشکیل ، ڈھانچہ اور ذمہ داریوں کے بارے میں اسلامی فقہ اکیڈمی کے آٹھ سینئر ارکان نے مفتی عبدالحلیم قاضی کی سربراہی میںاپنی تجاویز پیش کی جو اسلامی فقہ اکیڈمی کی طرف سے منظور ہوگئیں۔ مفتی قاضی ماہرفلکیات اور دارالعلوم زاہدان کے استاذ الحدیث والفقہ ہیں۔

اسلامی فقہ اکیڈمی کا انیسواں اجلاس اتوار انتیس دسمبر دوہزار تیرہ کی رات کو شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کے خطاب اور دعا سے اختتام پذیر ہوگیا۔

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago