Categories: پاکستان

فضل اللہ،طالبان، لال مسجد اور بی ایل اے سے خطرہ ہے

پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات آرمی چیف پر چھوڑتے ہیں کہ فوج غداری کے مقدمے میں ان کے دفاع میں کس حد تک جاسکتی ہے،

فضل اللہ، تحریک طالبان، لال مسجد عناصر اور بی ایل اے سے خطرہ ہے، طلال بگٹی نے تو میرے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران پاک فوج کے سابق سربراہ اور صدر پرویز مشرف سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں فوج آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جاسکتی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ فوج کے اندر رائے ضرور لی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ فوجی سربراہ کرتا ہے، اب ان پر چھوڑتا ہوں کہ وہ کیا کرتے ہیں۔ پرویز مشرف نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف غداری کے مقدے پر فوج کو تشویش اور ناراضی ہے، اس کے ساتھ گرمی سردی میں سخت حالات میں وقت گزارا ہے، جنگیں بھی لڑی ہیں۔ اپنے فارم ہاوٴس پر ہی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے بتایا کہ انہوں نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر جنرل راحیل شریف کو مبارکباد کا خط لکھا لیکن خود ان سے نہیں ملیں گے تاہم اگر آرمی چیف جنرل راحیل ملنا چاہیں تو مل لیں گے۔ پرویز مشرف نے کہاکہ انہیں لال مسجد عناصر، القاعدہ، تحریک طالبان، بلوچستان لبریشن آرمی سے خطرہ ہے جبکہ طلال بگٹی نے بھی سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔

اردو ٹائمز

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago