ایران: پہلی بار بلوچ خاتون میئر منتخب ہوگئی

زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے شہر کلات کی شہری کونسل نے ’سامیہ بلوچزہی‘ کو شہر کی میئر منتخب کی ہے۔ یہ ایران کی تاریخ میں پہلی بارہے جب کوئی بلوچ خاتون میئر کے عہدے پر فائز ہوتی ہے۔

ایرانی اہل سنت کی خبررساں ویب سائٹ ”سنی آن لائن“ نے مقامی ویب نیوز ”بلوچ پریس“ کے حوالے سے لکھاہے: سٹی کونسل کے انتخابات کے بعد ضلع سرباز کے صدرمقام ’کلات‘ کے شورا نے بلوچ خاتون سامیہ بلوچزہی کو شہر کی میئر چن لیاہے۔
کونسل کے صدر عطاءاللہ بزرگزادہ نے بلوچ پریس کو بتایاہے شورا کی اکثریت نے سامیہ بلوچزہی کے حق میں ووٹ ڈالی ہے۔ اس انتخاب کے بعد ایران کی تاریخ میں پہلی بار ایک بلوچ تعلیم یافتہ خاتون ایسے اہم عہدے پر فائز ہورہی ہے۔ گورنرسیستان بلوچستان نے بھی اس انتخاب کی تصدیق کے بعد سمری جاری کردی ہے۔

عطاءاللہ بزرگزادہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد دیگر تعلیم یافتہ بلوچ خواتین کو حوصلہ ملے گا تا کہ سماج میں مزید کردار ادا کریں۔

نومنتخب میئر نے تہران میں واقع ’شرق‘ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے: کلات شہر کی تعمیر اور نوجوان نسل کیلیے تفریح وتعلیم کے اسباب فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ اس انتخاب کے بعد عام شہریوں سمیت علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

یادرہے چھبیس سالہ سامیہ بلوچزہی نے تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی برائے صنعتی انجیئرنگ میں ایم اے کیاہے۔ دوران تعلیم ان کا شمار یونیورسٹی کی جید اور چیدہ طالبات میں ہوتاتھا۔

 

 

 

modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

5 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

5 days ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

2 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

3 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

3 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

3 weeks ago