ایران:ممتاز بلوچ عالم دین کو ساتھیوں سمیت قید اورموت کی سزائیں سنائی گئیں

زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع سربازسے تعلق رکھنے والے ممتازعالم دین مولانا فتحی محمدنقشبندی کو ساتھیوں سمیت زاہدان کی ’انقلاب عدالت‘ نے قید اور پھانسی کی سزائیں سنائی ہے۔

ایرانی اہل سنت کی خبررساں ویب سائٹ، سنی آن لائن، کی رپورٹ کے مطابق ”بلوچ کارکنان کی مہم“ نے خبردی ہے مولانا فتحی محمدنقشبندی اور ان کے بیٹے سمیت بعض رشتے داروں کو جیل میں ان کی سزاووں کی اطلاع پہنچائی گئی ہے۔ عدالت نے انہیں حکومت نواز عالم دین ’مصطفی جنگی زہی‘ کے قتل کے الزام میں سزا سنائی ہے۔

’کمپین فعالین بلوچ‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق زاہدان کی مقامی عدالت نے مولانا فتحی محمدنقشبندی کو پندرہ برس قید اور زاہدان سے 2,200کلومیٹر دور ’خلخال‘ شہر کی جیل میں جلاوطنی کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کے بیٹے مولوی عبدالغفار نقشبندی کو تیرہ برس قید اور نامعلوم مقام پر جلاوطنی کی سزا سنائی گئی ہے۔ مذکورہ عدالت نے مولانا کے قریبی رشتے دار حاجی ملک محمدآبادیان، ان کے بیٹے جابر آبادیان، جواد اور نظام الدین ملازادہ کو موت کی سزا سنائی ہے جو پھانسی کی صورت میں عملدرآمد ہوگی۔

سزایافتہ کارکنوں کے دو ساتھی، فقیرمحمدرئیسی اور گل محمد بلیدہ ای، کی سزاووں کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں ہوئی ہے۔
مولانا فتحی محمدنقشبندی نے عدالت کے احکامات کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے ’جنگی زہی‘ کے قتل کے الزام کو سختی سے مسترد کیاہے۔

یادرہے بیس مہینے قبل ایران کے بعض سکیورٹی اداروں نے مولانا نقشبندی اور ان کے ساتھیوں کو ’مصطفی جنگی زہی‘ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ۔

اس سے قبل مولوی جنگی زہی کے اہل خانہ نے تحریری طور پر مولانا نقشبندی کو اس الزام سے بری قرار دیاہے، اس کے باوجود انہیں سخت سزائیں سنائی گئیں جس سے مختلف حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔

 

modiryat urdu

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

4 hours ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago